پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات اقدس رحمت العالمین اور قیامت تک کے انسانوں کے لئے مشعل راہ ہے

 پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات اقدس رحمت العالمین اور قیامت تک کے انسانوں کے لئے مشعل راہ ہے۔ ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹ بہاولنگر کی محفل میلاد میں شرکاء سے معروف مذہبی سکالر قاری انعام اللّٰہ کا خطاب 

بہاولنگر ( بیورو رپورٹ) پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات اقدس رحمت العالمین اور قیامت تک کے انسانوں کے لئے مشعل راہ ہے۔ ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹ بہاولنگر کی محفل میلاد میں معروف مذہبی سکالر قاری انعام اللّٰہ کا خطاب۔ تفصیلات کے مطابق ضلع بہاولنگر کی سب سے بڑی صحافتی تنظیم ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹ بہاولنگر کے دفتر میں جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلے میں منعقدہ محفل میلاد میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے معروف مذہبی سکالر قاری انعام اللّٰہ نے کہا کہ پیارے نبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات اقدس قیامت تک انسانوں کے لئے مشعل راہ ہے۔ آپ کی ذات اقدس دونوں جہانوں کے لیے رحمت ہے۔ آپ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کے اسوہ حسنہ پر عمل کر کے دنیا میں حکمرانی کی جا سکتی ہے اور آخرت میں بھی کامیابی و کامرانی آپ کی سنتوں پر عمل پیرا ہونے میں ہی ہے۔ معروف نعت خواں حضرات نے حضور اقدس صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ثناء خوانی کی۔ تقریب میں ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹ بہاولنگر کے صدر راؤ دلشاد احمد نوید ، سینئر نائب صدر و سابق کونسلر میاں رؤف احمد بھٹی، جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹ بہاولنگر و پاکستان تحریک انصاف کے راہنما جعفر حسین بھٹی سمیت کابینہ اراکین و ممبران ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹ بہاولنگر نے شرکت کی۔