پرائیویٹ سکولز کی رجسٹریشن کمیٹی کا اہم اجلاس۔ اجلاس ملتوی ہونے کی وجہ سے 3 سال سے التوا کا شکار کیسز کا فیصلہ نا ہو سکا۔
بہاولنگر (ایجوکیشن رپورٹر) پرائیویٹ سکولز کی رجسٹریشن کمیٹی کا اہم اجلاس ملتوی ہونے کی وجہ سے 3 سال سے التوا کا شکار کیسز کا فیصلہ نا ہو سکا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ 3 سال سے زائد عرصہ سے ڈسٹرکٹ بہاولنگر کے پرائیویٹ سکولز کی رجسٹریشن کے کیسز التوا کا شکار ہیں۔ 7 اکتوبر کو ڈپٹی کمشنر بہاولنگر کی صدارت میں پرائیویٹ سکولز کی رجسٹریشن کے لیے بنائی گئی کمیٹی کا اہم اجلاس ہونا تھا۔ جس میں پرائیویٹ سکولز کو رجسٹریشن جاری کرنے کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع تھے۔ رجسٹریشن کے منتظر پرائیویٹ سکولز کی نظریں اس اجلاس کے فیصلے پر لگی ہوئی تھیں مگر یہ اجلاس بھی ملتوی کر دیا گیا۔ اجلاس ملتوی کرنے کے فیصلے پر پرائیویٹ سکولز مالکان میں مایوسی پائی جاتی ہے