یوٹیلیٹی اسٹورز میں چوری۔ سٹور انچارج تبدیل۔ ایف آئی آر درج نا ہو سکی
بہاولنگر ( سیف الرحمن سے) یوٹیلیٹی سٹور میں چوری۔ سٹور انچارج تبدیل۔ ایف آئی آر درج نا ہو سکی۔ تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر چوری کی وارداتوں کی آڑ میں مال غائب کرنے کی کاروائیاں نا رک سکیں۔ کالج روڈ پر وحید ارشد چوک میں واقع یوٹیلیٹی سٹور پر چور تالے توڑ کر ساڑھے پانچ لاکھ روپے سے زائد کا سامان لے اڑے۔ یوٹیلیٹی اسٹورز بہاولنگر کی انتظامیہ نے فوری طور پر سٹور انچارج کو تبدیل کر دیا۔ یوٹیلیٹی اسٹورز بہاولنگر کی انتظامیہ کی جانب سے فوری طور پر سٹور انچارج تبدیل کرنے کے عمل نے چوری کو مشکوک بنا دیا ہے۔ جب رات کو تالے توڑے گئے ہیں تو سٹور انچارج کا اس میں کیا کردار ہے۔ ماضی میں یوٹیلیٹی اسٹورز میں چوری کی ہونے والی وارداتوں میں یوٹیلیٹی اسٹورز کا سٹاف شامل رہا ہے۔ آپس میں ملی بھگت کر کے یوٹیلیٹی اسٹورز میں کروڑوں روپے کا سامان چوری کیا گیا مگر کاغذی کاروائی سے بات آگے نا بڑھ سکی۔ اب دوبارہ چوری کی واردات اور سٹور انچارج کو تبدیل کیا جانا مشکوک صورت حال کی نشاندہی کرتا ہے۔ چار دن گزر جانے کے باوجود ایف آئی آر درج نا ہونے کی بابت ایس ایچ او تھانہ سٹی بی ڈویثرن سے رابطہ کیا گیا مگر انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔ یوٹیلیٹی اسٹورز بہاولنگر کے آر ایم سے مؤقف جاننے کے لیے رابطہ کیا گیا مگر انہوں نے بھی کوئی جواب نا دیا۔