منظر جاوید علی پیف کے نئے ایم ڈی تعینات۔ اساتذہ کو 2 ماہ کی تنخواہیں ادا کی جائیں۔ عمران وٹو

 تنخواہوں سے محروم پیف ٹیچرز کو عالمی ٹیچرز ڈے پر دلاسے بھی نا ملے۔  پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے نئے ایم ڈی کی تعیناتی اور بی او ڈی کی تشکیل کے فوری بعد اساتذہ کو 2 ماہ کی تنخواہیں ادا کی جائیں۔ عمران وٹو ضلعی صدر پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن بہاولنگر

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) تنخواہوں سے محروم پیف ٹیچرز کو عالمی ٹیچرز ڈے پر دلاسے بھی نا ملے۔  پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے نئے ایم ڈی کی تعیناتی اور بی او ڈی کی تشکیل کے فوری بعد اساتذہ کو 2 ماہ کی تنخواہیں ادا کی جائیں۔ عمران وٹو ضلعی صدر پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن بہاولنگر ۔ تفصیلات کے مطابق اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن سے وابستہ 8 ہزار کے قریب سکولز کے 3 لاکھ سے زائد اساتذہ کو 2 ماہ کی تنخواہ کا دلاسہ بھی نہیں مل سکا۔ پیف کے ایم ڈی کے تبادلے کی آڑ میں اساتذہ کو گزشتہ ماہ بھی تنخواہیں جاری نہیں کی گئیں اور رواں ماہ میں بھی پیف انتظامیہ کی طرف سے کوئی مثبت اشارہ نہیں مل رہا۔ شدید ترین مہنگائی کے دور میں دو ماہ تک تنخواہیں نا ملنے سے اساتذہ کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں۔ بجلی کے بلوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے میٹر اتار لیے گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار عمران وٹو ضلعی صدر پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن بہاولنگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب چونکہ نئے ایم ڈی کا تقرر ہو چکا ہے اس لیے فوری طور پر اساتذہ کو دو ماہ کی تنخواہیں جاری کی جائیں۔