تیز رفتار کار اور موٹر سائیکل میں تصادم۔ ایک شخص جانبحق خاتون سمیت 3 افراد زخمی۔ ریسکیو ذرائع

 تیز رفتار کار اور موٹر سائیکل میں تصادم۔ ایک شخص جانبحق خاتون سمیت 3 افراد زخمی۔ ریسکیو ذرائع۔

بہاولنگر (بیورو رپورٹ) تیز رفتار کار اور موٹر سائیکل میں تصادم۔ ایک شخص جانبحق خاتون سمیت 3 افراد زخمی۔ ریسکیو ذرائع۔ تفصیلات کے مطابق ہارون آباد روڈ اڈہ سوائی والہ کے قریب تیز رفتار اور موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئے۔ جس کے نتیجے میں محمد رفیق نامی 45 سالہ شخص موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا جبکہ متوفی کی بیوی اور 14 سالہ بیٹا زخمی ہوئے۔ متوفی فقیر والی کا رہائشی تھا۔تیسرے زخمی کا نام راشد سکنہ ترنڈہ محمد پناہ رحیم یار خان معلوم ہوا ہے۔ ریسکیو 1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دی۔ ریسکیو ٹیم نے ڈیڈ باڈی اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔