عظیم خدمات پر اساتذہ کرام کو میرا سلام۔ سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر مسٹر کستورا جی شاد

 اساتذہ قوم کے معمار ہیں۔ ٹیچرز ہی وہ شخصیات ہیں جو عظیم قوم کے لیے اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ عظیم خدمات پر اساتذہ کرام کو میرا سلام۔ سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر مسٹر کستورا جی شاد کا ٹیچرز ڈے پر اساتذہ کے نام پیغام

بہاولنگر ( سیف الرحمن سے) اساتذہ قوم کے معمار ہیں۔ ٹیچرز ہی وہ شخصیات ہیں جو عظیم قوم کے لیے اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ عظیم خدمات پر اساتذہ کرام کو میرا سلام۔ سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر مسٹر کستورا جی شاد کا ٹیچرز ڈے پر اساتذہ کے نام پیغام۔ تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں 5 اکتوبر کو یوم اساتذہ کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اسی مناسبت سے سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر مسٹر کستورا جی شاد نے اساتذہ کرام کے نام پیغام جاری کیا ہے۔ جس میں اساتذہ کرام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر نے کہا ہے کہ تمام معزز اساتذ میرا سلام قبول کریں کیونکہ آپ قوم کے عظیم محسن ہیں، آپ ہی وہ شخصیات ہیں جو ایک عظیم قوم کی تعمیر میں بڑا کردار ادا کر رہے ہیں، آپ کا اس میدان میں آنا بہترین فیصلہ ہے، ہماری پوری قوم کا ہم پر اعتماد ہے۔ ہم نے بچوں کے کردار اور سماجی اقدار کو پروان چڑھانا ہے اس لیے آپ اس سلسلے میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔ میں آپکی عظمت کو سلام پیش کرتا ہوں۔ ہم نے بحیثیت استاد اپنا مشن جاری رکھنا ہے۔ اساتذہ کا احترام اور خدمات کا اعتراف صرف یوم اساتذہ کے موقع پر نہیں بلکہ ہمیشہ کے لیے ہے۔