پنجاب بھر کی نہروں کی سالانہ بندش کا شیڈول جاری۔ بھل صفائی و مرمت کا کام مکمل کیا جائے گا
لاہور (سٹاف رپورٹر) پنجاب بھر کی نہروں کی سالانہ بندش کا شیڈول جاری۔ بھل صفائی و مرمت کا کام مکمل کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر کی نہروں کی سالانہ بندش کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔
محکمہ انہار پنجاب کی جانب سے جاری کیے گئے اس شیڈول کے مطابق مختلف نہریں مختلف اوقات میں بند رہیں گی۔ اس بندش کے دوران نہروں کے پشتوں کی مرمت اور بھل صفائی کا کام مکمل کیا جائے گا۔