خوفناک ٹریفک حادثہ۔ باپ دو بیٹوں ، بہو اور دو سالہ پوتی سمیت زخمی۔ تین افراد کی ٹانگیں کٹ کر الگ ہو گئیں۔

 خوفناک ٹریفک حادثہ۔ خاتون سمیت تین افراد کی ٹانگیں کٹ کر الگ ہو گئیں۔ دو بچے بھی شدید زخمی۔ حادثہ ٹریکٹر بمع شاول اور موٹر سائیکل کے تصادم کی وجہ سے پیش آیا۔ ریسکیو ذرائع

بہاولنگر (بیورو رپورٹ) خوفناک ٹریفک حادثہ۔ خاتون سمیت تین افراد کی ٹانگیں کٹ کر الگ ہو گئیں۔ دو بچے بھی شدید زخمی۔ حادثہ ٹریکٹر بمع شاول اور موٹر سائیکل کے تصادم کی وجہ سے پیش آیا۔ ریسکیو ذرائع تفصیلات کے مطابق چشتیاں کے نواحی علاقے اڈا پل مراد پر خوفناک ٹریفک حادثہ کے نتیجے میں دو بچوں اور ایک خاتون سمیت 5 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ حادثہ میں 60 سالہ عبدالغفار ولد امام دین، 25 سالہ عبدالجبار ولد عبدالغفار اور 25 سالہ نصرت زوجہ عبدالجبار کی ایک ایک ٹانگ کٹ گئی۔ جبکہ 5 سالہ اویس ولد عبدالغفار اور 2 سالہ نور فاطمہ دختر عبدالجبار کی ٹانگیں متعدد جگہ سے ٹوٹ گئی ہیں۔ تمام زخمیوں کا تعلق چک نمبر 113 مراد کے ایک ہی خاندان سے ہے۔ ریسکیو 1122 کی ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چشتیاں منتقل کر دیا۔