خاتون اور معصوم بچے کے ساتھ موٹر سائیکل پر "مچھلی کٹ" مارنے والا بابا پولیس نے دھر لیا۔ بزرگ شہری کی موٹر سائیکل پر خطرناک سٹنٹ کرتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر پولیس کا ایکشن۔
کراچی ( ویب ڈیسک) خاتون اور معصوم بچے کے ساتھ موٹر سائیکل پر "مچھلی کٹ" مارنے والا بابا پولیس نے دھر لیا۔ بزرگ شہری کی موٹر سائیکل پر خطرناک سٹنٹ کرتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر پولیس کا ایکشن۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک عمر رسیدہ موٹر سائیکل سوار شخص ایک عورت اور چھوٹے بچے کے ہمراہ مصروف شاہراہ پر دیوانہ وار اور مکمل طور پر خطرناک اسٹنٹ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ڈپٹی انسپکٹر جنرل ٹریفک پولیس کراچی احمد نواز نے وائرل ویڈیو کا فوری نوٹس لیا اور ویڈیو میں نظر آنے والے موٹر سائیکل سوار شخص کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت کی۔ جس پر آج ٹریفک سیکشن گلبرگ نے کاروائی کرتے ہوئے مذکورہ شخص کو گرفتار کرکے
اس کے خلاف تیزرفتاری غفلت اور لاپرواہی سے عوامی شاہراہ پر موٹر سائیکل چلانے کی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کروائی۔