بہاولنگر ایک میرٹ پسند افسر سے محروم۔ سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر کا تبادلہ۔ مسٹر کستورا جی شاد کی جگہ ظہور احمد تعینات۔

 بہاولنگر ایک میرٹ پسند افسر سے محروم۔ سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر کا تبادلہ۔ مسٹر کستورا جی شاد کی جگہ ظہور احمد تعینات۔

بہاولنگر (ایجوکیشن رپورٹر) بہاولنگر ایک میرٹ پسند افسر سے محروم۔ سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر کا تبادلہ۔ مسٹر کستورا جی شاد کی جگہ ظہور احمد تعینات۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی بہاولنگر میں تعینات سی ای او ایجوکیشن مسٹر کستورا جی شاد کا تبادلہ کر دیا گیا ہے جبکہ انکی جگہ مسٹر ظہور احمد سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر تعینات کر دیئے گئے ہیں۔ سیکرٹری سکول ایجوکیشن ساؤتھ پنجاب نے تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔ پاکستان مسلم لیگ ق کے ضلعی انفارمیشن سیکرٹری راجہ کوکب افتخار جنجوعہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر کستورا جی شاد کے ٹرانسفر سے بہاولنگر ایک میرٹ پسند افسر سے محروم ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر کستورا جی شاد کی محنت رنگ لانا شروع ہوئی تھی اور بہاولنگر کے تعلیمی اداروں میں اس کے اثرات نظر آنا شروع ہو گئے تھے تو اب انہیں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بہاولنگر میں کسی بھی محکمے میں میرٹ پسند افسر کو کام نہیں کرنے دیا جاتا۔