یوٹیلیٹی اسٹورز پر عام شہریوں کے لیے گھی نایاب۔ جعلی شناختی کارڈ نمبرز کے اندراج کا انکشاف۔

 یوٹیلیٹی اسٹورز پر عام شہریوں کے لیے گھی نایاب۔ مٹھائی کی دکانوں اور ہوٹلوں کو سرعام گھی کی فروخت جاری۔ جعلی شناختی کارڈ نمبرز کے اندراج کا انکشاف۔

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) یوٹیلیٹی اسٹورز پر عام شہریوں کے لیے گھی نایاب۔ مٹھائی کی دکانوں اور ہوٹلوں کو سرعام گھی کی فروخت جاری۔ جعلی شناختی کارڈ نمبرز کے اندراج کا انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق حسین آباد چوک بہاولنگر میں قائم یوٹیلیٹی اسٹور کے انچارج جاوید ارسل نامی نے یوٹیلیٹی سٹور کے دروازے عام شہریوں پر بند کر دئیے۔ سارا دن شٹر ڈاؤن رکھا جاتا ہے اور ضروریات زندگی خریدنے کے لیے آنے والے شہریوں کو تضحیک آمیز انداز میں شٹر کے باہر زمین پر بٹھا کر سامان دیا جاتا ہے۔ اس اسٹور سے مٹھائی کی دکانوں اور ہوٹلوں کو گھی کی فروخت سرعام جاری ہے۔ جبکہ دوسری طرف عام شہریوں کے لیے سستا گھی نایاب بنا دیا گیا ہے۔ جعلی شناختی کارڈز کے اندراج کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ عوامی ، سیاسی و سماجی حلقوں نے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔