چوہدری مونس الٰہی کا اچانک دورہ بہاولنگر

 وزیراعلی پنجاب کے صاحبزادے مونس الٰہی کا اچانک دورہ بہاولنگر ۔ ڈپٹی کمشنر کی رہائش گاہ پر آمد۔ پیر جعفر شاہ سے ملاقات متوقع۔

بہاولنگر (بیورو رپورٹ) وزیراعلی پنجاب کے صاحبزادے مونس الٰہی کا اچانک دورہ بہاولنگر ۔ ڈپٹی کمشنر کی رہائش گاہ پر آمد۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے صاحبزادے سابق وفاقی وزیر چوہدری مونس الٰہی اچانک دورے پر بہاولنگر پہنچے ہیں۔ چوہدری مونس الٰہی ڈپٹی کمشنر کی رہائش پر موجود ہیں ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ چوہدری مونس الٰہی اپنے والد کے پیر و مرشد جعفر شاہ کے پاس فیملی کے ہمراہ دعا کے لیے حاضر ہوئے ہیں۔ یاد رہے چوہدری پرویز الٰہی سپیکر پنجاب اسمبلی بننے سے پہلے اور بعد میں بھی پیر جعفر شاہ کے آستانے پر حاضر ہوئے تھے۔ سیاسی پنڈتوں کا کہنا ہے کہ چوہدری مونس الٰہی کا اچانک پیر صاحب کے پاس آنا بڑا معنی خیز ہے