سابق چیف جسٹس کے نام کے ساتھ معزز لکھنے پر شہری کی وکیل سے تکرار

 سابق چیف جسٹس کے نام کے ساتھ معزز لکھنے پر شہری کی وکیل سے تکرار۔ جج نے شہری کی بات ماننے کا کہہ دیا۔

راولپنڈی (ویب ڈیسک) سابق چیف جسٹس کے نام کے ساتھ معزز لکھنے پر شہری کی وکیل سے تکرار۔ جج نے شہری کی بات ماننے کا کہہ دیا۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی مقامی عدالت میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب بینک گارنٹی کے کیس میں شہری نے عدالت کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے نام کے ساتھ معزز لکھنے پر اعتراض کر دیا۔ وکیل نے کہا کہ سابق چیف جسٹس کے نام کے ساتھ معزز لکھا جاتا ہے جس پر کہا کہ میرے بیان میں سابق چیف جسٹس کے نام کے ساتھ معزز نا لکھا جائے صرف نام لکھا جائے۔ وکیل اور شہری کے درمیان بحث بے نتیجہ ہونے پر مقامی عدالت کے جج نے وکیل کو حکم دیا کہ جس طرح شہری اپنے بیان میں لکھوانا چاہتا ہے ویسے ہی لکھ دیں۔ تب جا کر یہ قضیہ اختتام پذیر ہوا۔