شادی شدہ خاتون پر اسکے بچوں کے سامنے جنسی زیادتی۔ خاتون کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ملزم فرار
بہاولنگر (بیورو رپورٹ) شادی شدہ خاتون پر اسکے بچوں کے سامنے جنسی زیادتی۔ خاتون کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔ ملزم فرار۔ تفصیلات کے مطابق خادم آباد کالونی میں شادی شدہ خاتون پر بہیمانہ تشدد اور جنسی زیادتی کا انسانیت سوز واقعہ پیش آیا ہے۔ ارسلان نامی ملزم نے مبینہ طور خاتون کو اسکے معصوم بچوں کے سامنے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ مزاحمت کرنے پر ملزم نے خاتون پر بیہمانہ تشدد کیا۔ ماں کو بچانے کےلئے معصوم بچے چیخ و پکار کرتے رہے مگر درندہ صفت ملزم کو رحم نہیں آیا۔ل ملزم نے خاتون کے سر پر شیشے کی بوتل کا وار کرکے اسے شدید زخمی کردیا۔خاتون کی حالت غیر ہونے پر ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔ متاثرہ خاتون کو تشویشناک حالت میں ڈسڑکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے متاثرہ خاتون کے والد کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرلیا۔