کرپشن مافیا پر کاری ضرب۔ کرپشن کنگ ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر کو او ایس ڈی بنا دیا گیا۔ کرپشن کے الزامات ثابت ہونے پر سیکرٹری لٹریسی ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے حکم نامہ جاری کر دیا۔
بہاولنگر ( ایجوکیشن رپورٹر) کرپشن مافیا پر کاری ضرب۔ کرپشن کنگ ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر کو او ایس ڈی بنا دیا گیا۔ کرپشن کے الزامات ثابت ہونے پر سیکرٹری لٹریسی ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے حکم نامہ جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کرپشن کی وجہ سے شہرت پانے والے ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر کو کرپشن کے الزامات ثابت ہونے پر سیکرٹری لٹریسی ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے او ایس ڈی بنا دیا۔ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کے سیکرٹریٹ میں پابند کر دیا گیا۔
ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر کے خلاف گھوسٹ ٹیچرز کی سیلری جاری کرنے، ٹیمپرنگ کر کے ٹیچرز کی تنخواہوں میں غبن، کتابوں کی ترسیل کے بوگس اخراجات کے بلز و دیگر الزامات کے تحت تین مختلف انکوائریاں کی گئیں۔ پاکستان مسلم لیگ ق کے ضلعی انفارمیشن سیکرٹری راجہ کوکب افتخار جنجوعہ نے سیکرٹری لٹریسی ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ کرپٹ آفیسر سے غبن کی گئی رقم ریکور کر کے خزانے میں جمع کروائی جائے اور کرپشن و بدعنوانی کرنے پر سخت محکمانہ سزا دی جائے تاکہ آئندہ کے لیے کرپشن کا راستہ روکا جا سکے۔