سردی کی شدت کے ساتھ ہی سیلاب متاثرین کے لئے ابن نیاز فاؤنڈیشن بہاولنگر کے سرپرست اعلی مولانا جلیل احمد اخون کی ہدایت پرامدادی سامان سندھ روانہ ۔ سات صد سے زائد افراد میں پیکیج تقسیم کیا جائے گا

بہاولنگر (بیورو رپورٹ )سردی کی شدت کے ساتھ ہی سیلاب متاثرین کے لئے ابن نیاز فاؤنڈیشن بہاولنگر کے سرپرست اعلی مولانا جلیل احمد اخون کی ہدایت پرامدادی سامان سندھ روانہ ۔ سات صد سے زائد افراد میں پیکیج تقسیم کیا جائے گا رئیس دارالافتاء بہاولنگر مفتی خلیق احمد اخون نے دعائیہ کلمات کے ساتھ  امدادی ٹرک کو روانہ کیا کوآرڈی نیٹر رضا علی نے میڈیا کو بتایا کہ  لاکھوں روپیے مالیت کے سامان میں  سات صد افراد میں سردی سے بچاؤ کے لئے کمبل ، رضائیاں ، جرسیاں دیگر امدادی اشیاء روانہ کی گئیں ہیں۔ اس موقع پر حافظ سراج احمد اخون ، مولانا خلیل احمد ، مفتی محمد نصر اللہ خان  ، انور سجاد ودیگر بھی موجود تھے ۔