سنگل نیشنل کریکولم کا جدید تعلیم میں کردار کے عنوان سے گوہر پبلشرز لاہور کی جانب سے پرنسپلز اور اساتذہ کی ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

 سنگل نیشنل کریکولم کا جدید تعلیم میں کردار کے عنوان سے گوہر پبلشرز لاہور کی جانب سے جناح ہال میونسپل کمیٹی میں  پرنسپلز اور اساتذہ کی ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد۔ ورکشاپ میں پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے پرنسپلز اور اساتذہ کی بڑی تعداد کی شرکت۔

بہاولنگر ( بیورو رپورٹ) سنگل نیشنل کریکولم کا جدید تعلیم میں کردار کے عنوان سے گوہر پبلشرز لاہور کی جانب سے جناح ہال میونسپل کمیٹی میں  پرنسپلز اور اساتذہ کی ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد۔ ورکشاپ میں پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے پرنسپلز اور اساتذہ کی بڑی تعداد کی شرکت۔ تفصیلات کے مطابق نصابی کتب کی اشاعت کرنے والے معروف ادارے گوہر پبلشرز کے زیر اہتمام میونسپل کمیٹی کے جناح ہال میں "سنگل نیشنل کریکولم کا جدید تعلیم میں کردار" کے عنوان سے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ایک روزہ ٹریننگ ماسٹر ٹرینر و موٹیویشنل سپیکر  مسٹر سہیل کامران نے کروائی۔ انہوں نے شرکاء کو سنگل نیشنل کریکولم کی خوبیوں، جدید تعلیم کی ضروریات اور سنگل نیشنل کریکولم میں جدید تعلیم کی ضروریات پوری کرنے والے عوامل اور بچوں کی سنگل نیشنل کریکولم کے ذریعے بہتر نشوونما کے بارے میں آگاہی دی۔ تربیتی ورکشاپ میں پرائیویٹ سکولز کے پرنسپلز اور اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ورکشاپ میں شریک اساتذہ کا کہنا تھا کہ انہیں آج کی ٹریننگ سے بہت زیادہ سیکھنے کا موقع ملا ہے۔ اس طرح کی ٹریننگز ہوتی رہنی چاہئیں۔ ٹریننگ کے اختتام پر شرکاء کیلئے ظہرانے کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔