الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے۔ کرپشن میں ساتھ نا دینے کی سزا۔ ڈی ای او لٹریسی بہاولنگر نے درجہ چہارم کے ملازم کو سرنڈر کر دیا۔ کرپشن کنگ ڈی ای او بہاولنگر کا لٹریسی ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے اعلیٰ حکام کی سرپرستی حاصل ہونے کا دعویٰ۔
بہاولنگر (سیف الرحمن سے) الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے۔ کرپشن میں ساتھ نا دینے کی سزا۔ ڈی ای او لٹریسی بہاولنگر نے درجہ چہارم کے ملازم کو سرنڈر کر دیا۔ کرپشن کنگ ڈی ای او بہاولنگر کا لٹریسی ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے اعلیٰ حکام کی سرپرستی حاصل ہونے کا دعویٰ۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر کے خلاف کرپشن اور مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت ہونے کے باوجود تاحال لٹریسی ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے اعلی حکام نے کوئی کاروائی نہیں کی بلکہ الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے مصداق ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر نے کرپشن میں ساتھ نا دینے کی سزا کے طور پر جھوٹے اور من گھڑت الزامات کے تحت درجہ چہارم کے ملازم کو سرنڈر کر دیا ہے۔ ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر نے درجہ چہارم کے ملازم یحییٰ کے خلاف اسکی اپنی ہی سروس بک چوری کرنے کے الزام کی تحقیقات کیلئے مورخہ 27 اکتوبر 2022 کو بذریعہ لیٹر نمبری 1815 ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دی۔ اس انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر نے ملازم درجہ چہارم یحییٰ کو سرنڈر کر دیا جبکہ حیرت انگیز طور پر سرنڈر کرنے کے حکم نامے میں وہ الزامات بھی شامل کر دئیے گئے ہیں جن کی کمیٹی نے تحقیق ہی نہیں کی۔ محکمانہ قانونی معاملات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ کسی بھی معاملے کی انکوائری کمیٹی کے لیے ضروری ہے کہ اس کے اراکین بنیادی سکیل نمبر 17 یا اس سے اوپر کے افسران ہوں۔ جبکہ ڈی ای او لٹریسی بہاولنگر کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی میں ایک بھی افسر سکیل نمبر 17 کا نہیں ہے۔ ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر کرپشن کے کنگ سمجھے جاتے ہیں اور ٹیچرز کی بوگس تنخواہیں کھانے سمیت مختلف الزامات انکے خلاف ثابت ہو چکے ہیں۔ اس وقت بھی ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر کے خلاف لٹریسی کٹس کے سامان کی فراہمی میں کرپشن کے الزامات پر انکوائری جاری ہے۔ ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر کو لٹریسی ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے اعلیٰ افسران کی سرپرستی حاصل ہے جس کی وجہ سے وہ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کو بادشاہت کی طرح چلا رہے ہیں۔ اس پہلے بھی ایسے واقعات ہو چکے ہیں کہ ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی اپنے ماتحت ملازمین پر مشتمل انکوائری کمیٹی بنا کر اپنی مرضی کے فیصلے کروا لیتے ہیں اور ملازمین کو بلیک میل کرتے ہیں۔ چند ماہ پہلے بھی وہ اپنے دفتر کے تقریباً سارے ملازمین کے خلاف سٹاک رجسٹر کی چوری کا جھوٹا مقدمہ درج کروانے کی کوشش کر چکے ہیں جس پر آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن نے ایجوکیشن کمپلیکس کی تالا بندی کر کے سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر کے آفس کے سامنے دھرنا دے دیا تھا۔
ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر نے ایک خاتون ٹیچر کو ہراساں کیا تو انہوں نے مبینہ طور پر ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی کو تھپڑ مار دیا تھا بعد ازاں ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر نے اپنی ماتحت ملازمین کی کمیٹی بنا کر خاتون ٹیچر کو بلیک میل کر کے معاملہ دبا دیا تھا۔ ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر سے اس بابت موقف جاننے کے لیے رابطہ کیا گیا مگر انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔