دنیائے کرکٹ کا بڑا ٹاکرا۔ پاکستان کی فتح کے لیے مصلے بچھ گئے۔ بچے، بوڑھے، جوان سبھی پرجوش۔
بہاولنگر ( بیورو رپورٹ) دنیائے کرکٹ کا بڑا ٹاکرا۔ پاکستان کی فتح کے لیے مصلے بچھ گئے۔ بچے، بوڑھے، جوان سبھی پرجوش۔ تفصیلات کے مطابق دنیائے کرکٹ کا بڑا ٹاکرا آج ہونے جا رہا ہے۔ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کا فائنل پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستان کے مقامی وقت کے مطابق دن 1 بجے شروع ہوگا ۔ آج کے میچ کا ٹاس میچ شروع ہونے سے 8 منٹ پہلے ہو گا۔ ٹاس اور میچ کے درمیانی وقفہ میں میوزیکل شو و ڈانس ہو گا جس میں مقامی فنکار حصہ لیں گے۔ ملبورن میں کل سے بادل چھائے ہوئے تھے اور آج میچ کے دوران بارش کی پیشنگوئی کی گئی تھی۔ آج بادل چھٹنے کی اطلاعات ہیں اور بارش کا امکان بھی کافی کم ہے۔ دنیا بھر میں مقیم پاکستانی آج پاکستان کی فتح کے لیے پرجوش ہیں۔ پاکستان میں ہر شخص کے دل سے پاکستان کی فتح کی دعائیں نکل رہی ہیں۔ میچ کا شدت سے انتظار کیا جا رہا ہے۔ شہروں میں میچ دیکھنے کے لیے مختلف مقامات پر بڑی سکرینیں لگائی گئی ہیں۔ پاکستان کی فتح کے لیے مصلے بچھ چکے ہیں۔