حسین آباد چوک یوٹیلیٹی اسٹور سے سبسٹڈائزڈ آٹا, گھی اور چینی کی ہوٹلوں و مٹھائی کی دکانوں کو فروخت کا انکشاف

 حسین آباد چوک یوٹیلیٹی اسٹور سے سبسٹڈائزڈ آٹا کی ہوٹلوں کو فروخت کا انکشاف۔ غریبوں کا حق کھانے والا یوٹیلیٹی اسٹور کا بددیانتی انچارج دھڑلے سے گھی ، چینی اور آٹا بلیک میں فروخت کرنے لگا۔ حکام بالا بھی گھی کی بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے لگے

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) حسین آباد چوک یوٹیلیٹی اسٹور سے سبسٹڈائزڈ آٹا کی ہوٹلوں کو فروخت کا انکشاف۔ غریبوں کا حق کھانے والا یوٹیلیٹی اسٹور کا بددیانتی انچارج دھڑلے سے گھی ، چینی اور آٹا بلیک میں فروخت کرنے لگا۔ حکام بالا بھی گھی کی بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے لگے۔ تفصیلات کے مطابق حسین آباد چوک پر واقع یوٹیلیٹی اسٹور کا غریبوں کا حق کھانے والا بددیانت انچارج جاوید ارسل نے غریبوں کے لئے آنے والی سبسڈائزڈ اشیاء ، آٹا ، گھی اور چینی کی غیر قانونی فروخت سرعام جاری رکھی ہوئی ہے۔ آٹا ہوٹلوں کو فروخت کیا جاتا ہے جبکہ چینی اور گھی ہوٹلوں اور مٹھائی کی دکانوں کو دیا جاتا ہے۔ جبکہ اس سامان کے لیے یوٹیلیٹی اسٹور پر آنے والا مہنگائی کی چکی میں پسا ہوا غریب طبقہ سارا دن لائن میں کھڑے رہنے کے باوجود خالی ہاتھ گھر کو لوٹتا ہے۔ حسین آباد چوک یوٹیلیٹی اسٹور کے انچارج جاوید ارسل کا کہنا ہے کہ اسے حکام بالا کی مکمل آشیر باد حاصل ہے۔ یوٹیلیٹی اسٹور کے سامنے رکشے پر آٹا لوڈ ہوتے دیکھ کر یوٹیلیٹی اسٹور انچارج سے موقف جاننے پر یوٹیلیٹی اسٹور انچارج نے کہا کہ میں اوپر تک حصہ پہنچاتا ہوں۔ میرا کوئی کچھ بھی نہیں بگاڑ سکتا۔ اس بابت موقف جاننے کے لیے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے آر ایم سے رابطہ کیا گیا مگر انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔ عوامی ، سیاسی و سماجی حلقوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر نوٹس لیں اور اشیاء خوردونوش کی بلیک میں فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کریں۔