دو نامعلوم مقتول نوجوانوں کی شناخت ہو گئی۔ اندھے قتلوں کی وجہ سے علاقے میں شدید خوف ہراس
بہاولنگر ( بیورو رپورٹ) دو نامعلوم مقتول نوجوانوں کی شناخت ہو گئی۔ اندھے قتلوں کی وجہ سے علاقے میں شدید خوف ہراس۔ تفصیلات کے مطابق آج صبح ہارون آباد کے قریب گولیاں مار کر قتل کیے گئے دو نوجوانوں کی لاشیں سیم نالے کے پاس سے ملی تھیں۔ پولیس نے اطلاع ملنے پر دونوں لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی تھیں۔ ان دونوں مقتول نوجوانوں کی شناخت ہو گئی ہے۔ دونوں کا تعلق چک کھاٹاں سے بتایا جا رہا ہے۔ ایک نوجوان کا نام محمد احمد ولد محمد اسلم قوم سکھیرا جبکہ دوسرے کا نام محمد اجمل ولد لیاقت علی قوم چوہان بتایا جا رہا ہے۔ تا حال قتل کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ دہرے قتل کی اندوہناک واردات کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس کی فضا قائم ہو چکی ہے۔