دوست ہی دوستوں کا قاتل نکلا۔ پولیس نے قاتل گرفتار کر کے پستول اور مقتولین کی موٹر سائیکل برآمد کر لی

 دوست ہی دوستوں کا قاتل نکلا۔ پولیس نے قاتل گرفتار کر کے پستول اور مقتولین کی موٹر سائیکل برآمد کر لی۔

بہاولنگر ( بیورو رپورٹ) دوست ہی دوستوں کا قاتل نکلا۔ پولیس نے قاتل گرفتار کر کے پستول اور مقتولین کی موٹر سائیکل برآمد کر لی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی ہارون آباد پولیس نے پیشہ ورانہ مہارت اور جدید طریقہ تفتیش کی مدد سے چند روز قبل قتل ہو جانے والے دو نوجوانوں کے قاتل کو گرفتار کر کے پستول اور مقتولین کی موٹر سائیکل برآمد کر لی۔ دونوں نوجوانوں کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔ تاحال قتل کی قبل ذکر وجہ سامنے نہیں آ سکی۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ قاتل عبدالرزاق عرف دارا مقتولین کا دوست تھا اور قاتل کے بقول وہ تینوں رات کو قریبی باغ سے مالٹے توڑنے جا رہے تھے۔