پاکستان مسلم لیگ ن کے ایم پی اے ڈاکٹرمظہراقبال چوہدری عالمی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر مظہر اقبال کے ترجمان شیخ آصف شریف کی میڈیا نمائندگان سے خصوصی گفتگو
ہارون آباد (تحصیل رپورٹر) ایم پی اے پاکستان مسلم لیگ ن ڈاکٹرمظہراقبال چوہدری عالمی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ یہ بات ڈاکٹر مظہر اقبال کے ترجمان شیخ آصف شریف نے میڈیا نمائندگان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتائی ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ڈاکٹرمظہراقبال چوہدری
آئی سی ایف پی کانفرنس 2022 کے فورم گلوبل پارلیمنٹری اتحاد کے اجلاس میں دنیا بھر سے آئے معزز پارلیمنٹیرینز کے ساتھ شریک ہیں۔ ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری اس عالمی فورم پر موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پاکستان میں سیلاب سے ہوئی تباہی کاریوں اور اس کے خصوصاً معیشت، خواتین اور بچوں پر ہوئے اثرات کے حوالے سے پاکستان کا مقدمہ پیش کریں گے۔