ضلع پولیس کی ماہ اکتوبر کی کارکردگی رپورٹ جاری۔عوام کی جان ومال کا تحفظ بہاولنگر پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ ڈی پی او فیصل گلزار

 ضلعی پولیس کی ماہ اکتوبر کی کار گزاری،کل 932 مقدمات درج، 828 ملزمان گرفتار،  178 مجرمان اشتہاری، 167 عدالتی مفروران گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات،اسلحہ ناجائز اورکل 01کروڑ 4 لاکھ 5 ہزار سے زائدمالیت کا مال مسروقہ ریکورکرکے اصل مالکان کے حوالے کیا۔

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) ضلعی پولیس کی ماہ اکتوبر کی کار گزاری،کل 932 مقدمات درج، 828 ملزمان گرفتار، 178 مجرمان اشتہاری، 167 عدالتی مفروران گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات،اسلحہ ناجائز اورکل 01کروڑ 4 لاکھ 5 ہزار سے زائدمالیت کا مال مسروقہ ریکورکرکے اصل مالکان کے حوالے کیا۔عوام کی جان ومال کا تحفظ بہاولنگرپولیس کی اولین ترجیح ہے۔ڈی پی اوفیصل گلزار  

 تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی سر براہی میں ضلعی پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مختلف مقدمات میں ملوث 828 ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔ضلعی پولیس نے پراپرٹی کے مختلف مقدمات میں 83 لاکھ 20 ہزار سے زائد کا مال مسروقہ ریکورکرکے اصل مالکان کے حوالے کیا۔ جبکہ ضلعی پولیس نے 02سر گرم گینگ کے 08 ملزمان کو گرفتا ر کر کے ان کے قبضہ سے 20 لاکھ 85 ہزار سے زائد کا مال مسروقہ برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کیا۔ناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے61 ملزمان گرفتار کر کے اْن کے قبضہ سے04 رائفلیں، 10بندوقیں /رپیٹر، 47 پسٹل اور 274 روند/کارتوس برآمد کیے۔ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے203 ملزمان کو گرفتار کر کے اْن کے قبضہ سے 20 کلو 837 گرام چرس، 380 گرام ہیروئن، 140 گرام آئس ، 6700 لیٹر شراب، ، 43چالوبھٹیاں، 35کلو بھنگ اور 29 کلو 500 گرام پوست قبضہ پولیس میں لی گئی۔ اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن کر تے ہوئے A کیٹیگری کے 12 اور B کیٹیگری کے166 مجرمان اشتہاری اور167 عدالتی مفروران گرفتار کئے۔قمار بازوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 08 مقدمات کا اندراج کرکے 32 ملزمان کو گرفتار کیا۔ پولیس خدمت مراکز میں ایک ہی چھت تلے شہریوں کو 14سہولیات کی فراہمی ماہ اکتوبر میں4448 اشخاص کو سہولیات فراہم کی گئیں۔ضلعی پولیس جرائم کے خاتمہ کے لیے دن رات مصروف عمل ہے۔