سکول کالج اوقات میں شہر کی سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام روز کا معمول ۔ عوامی حلقوں کی جانب سے اصلاح احوال کا مطالبہ۔

 سکول کالج اوقات میں شہر کی سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام روز کا معمول بن گیا۔ شہری پریشانی کا شکار۔ عوامی حلقوں کی جانب سے اصلاح احوال کا مطالبہ۔

ہارون آباد(تحصیل رپورٹر) سکول کالج اوقات میں شہر کی سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام روز کا معمول بن گیا۔ شہری پریشانی کا شکار۔ تفصیلات کے مطابق اسکول وکالج کی چھٹی کے اوقات میں ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا۔ شہریوں کے ساتھ سکول و کالج جانے والے طلباء وطالبات کو بھی کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ھے۔ ناجائز تجاوزات روز بڑھتی جارہی ہے موٹر رکشوں کی وجہ سے روڈ کو مزید تنگ کردیا گیا ہے۔ سکول و کالج اوقات میں ناجائز تجاوزات ٹریفک جام کی وجہ سے طلباء وطالبات کے آۓ روز ایکسیڈینٹ ہورھے ہیں  بلدیہ اور انتظامیہ اپنا اپنا مال بنانے میں مصروف عمل ھے۔  ٹریفک پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے بڑے بڑے دعوں کے باوجود کسی قسم کا عمل ہوتا دکھائی نہیں دیتا۔ سماجی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ھے۔  شہریوں نے کمشنر بہاولپور اور اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ھے