زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں تصادم۔ خواتین سمیت 10 افراد زخمی

 زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں تصادم۔ خواتین سمیت 10 افراد زخمی۔ زخمیوں کو ہسپتال  لیجانے والی ایمبولینس بھی روک لی گئی

بہاولنگر (بیورو رپورٹ) زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں تصادم۔ خواتین سمیت 10 افراد زخمی۔ زخمیوں کو ہسپتال  لیجانے والی ایمبولینس بھی روک لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر بہاولنگر کی حدود میں چک رانے والا میں زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے خواتین سمیت 10 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ ریسکیو ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ لڑائی جھگڑے کے بعد ریسکیو ٹیمیں زخمیوں کو لے کر ہسپتال آ رہی تھیں کی ایک گروپ نے راستے میں روک لیا۔ ریسکیو ٹیم کی ایمبولینس کو پٹرولنگ پولیس کی چوکی نہر گجیانی پر روکا گیا۔ ایمبولینس کو روکنے پر دونوں گروپوں میں دوبارہ تصادم ہو گیا۔ پٹرولنگ پولیس اور مقامی پولیس نے موقع سے لڑائی جھگڑے میں ملوث افراد گرفتار کر لیئے۔ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا پولیس نے کاروائی کا آغاز کر دیا۔