طالب علم راہنما عبدالرحمن رضا شہید کے عرس کی تقریبات کا شیڈول جاری۔ معروف سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت متوقع
بہاولنگر (بیورو رپورٹ) طالب علم راہنما عبدالرحمن رضا شہید کے عرس کی تقریبات کا شیڈول جاری۔ معروف سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت متوقع ۔ تفصیلات کے مطابق 90 کی دہائی میں بہاولنگر کے تعلیمی اداروں میں انجمن طلبہ اسلام کے روح رواں، شہید انجمن عبدالرحمن رضا شہید کے سالانہ عرس کی تقریبات کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔ مورخہ 9 دسمبر بروز بروز جمعہ عرس کی مرکزی تقریب چک قادر بخش مسلہ میں ہو گی۔ عرس مبارک کی تقریبات میں سابق طالب علم راہنما وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر حاجی آصف صادق بھٹی، مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری طارق مجید، انجمن طلبہ اسلام کے مرکزی صدر رامیض حسن راجہ اور پاکستان تحریک انصاف کے سابق سیکرٹری اطلاعات و سابق طالب علم راہنما سہیل خان خصوصی طور پر شریک ہوں گے۔ اسکے علاوہ زندگی کے مختلف شعبہ جات رکھنے افراد کی بڑی تعداد کی عرس میں شرکت متوقع ہے۔ عرس کے روح رواں اور میزبان معروف وکیل ، سیاسی و سماجی شخصیت سردار اسلم رضا مسلہ ایڈووکیٹ ، شہید انجمن عبدالرحمن رضا مسلہ کے چھوٹے بھائی علامہ فضل الرحمان (فاضل بھیرہ) اور اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب و سابق اسسٹنٹ اٹارنی جنرل آف پاکستان سردار ارشد رضا مسلہ ہیں۔
عبدالرحمن رضا شہید ایک انتہائی زیرک، ملنسار ، خوش اخلاق اور پابند صوم و صلوٰۃ طالب علم راہنما تھے۔ انکی تعلیمی اداروں میں انجمن طلبہ اسلام کے لیے خدمات کی وجہ سے عرس کی تقریبات کا دعوت نامہ انجمن طلبہ اسلام کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔