پنجاب کی سڑکوں پر دھند کا راج۔ موٹر ویز مختلف مقامات پر ٹریفک کے لیے بند۔ ٹریفک پولیس کی طرف سے ایڈوائزری جاری۔ پیف سکولز کی مانیٹرنگ کے شیڈول میں تبدیلی کی جائے۔ عمران وٹو ضلعی صدر پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن بہاولنگر۔
لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب کی سڑکوں پر دھند کا راج۔ موٹر ویز مختلف مقامات پر ٹریفک کے لیے بند۔ ٹریفک پولیس کی طرف سے ایڈوائزری جاری۔ پیف سکولز کی مانیٹرنگ کے شیڈول میں تبدیلی کی جائے۔ عمران وٹو ضلعی صدر پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن بہاولنگر۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کی سڑکوں پر دھند کا راج ہے۔ حد نگاہ کم ہو جانے کی وجہ سے موٹر ویز کو مختلف مقامات پر ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ ٹریفک حادثات کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے مسافروں کے لئے ایڈوائزری جاری کی گئی ہے جس میں غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کے لیے کہا گیا ہے اور ڈرائیونگ کے دوران فوگ لائٹ کے استعمال کی ہدایت کی گئی ہے اس شدید دھند اور سردی کے دوران پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ساتھ الحاق شدہ سکولز میں زیر تعلیم بچوں کی تصدیق کا عمل جاری ہے۔ دھند کی شدت کی وجہ سے بچوں کی حاضری متاثر ہو رہی ہے۔ بچے بروقت سکول بھی نہیں پہنچ پا رہے۔ ضلعی صدر پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن بہاولنگر عمران وٹو نے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے چیئرمین اور ایم ڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ دھند کی وجہ سے بچوں کی تصدیق کے شیڈول میں تبدیلی کی جائے اور گزشتہ سال کی طرح دھند کے دوران سکولز کی مانیٹرنگ 10 بجے کے بعد شروع کی جائے۔