بہاولنگر شہر سمیت ضلع بھر میں مویشی چوری سمیت چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ

 ایس پی انویسٹیگیشن کی نااہلی یا پولیس کی کمزور گرفت۔ بہاولنگر میں مویشی چوروں کی چاندی۔ بہاولنگر شہر سمیت ضلع بھر میں مویشی چوری سمیت چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ۔پریشان عوام کا نہی کوئی پرسان حال۔

بہاولنگر ( بیورو رپورٹ) ایس پی انویسٹیگیشن کی نااہلی یا پولیس کی کمزور گرفت۔ بہاولنگر میں مویشی چوروں کی چاندی۔ بہاولنگر شہر سمیت ضلع بھر میں مویشی چوری سمیت چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ۔پریشان عوام کا نہی کوئی پرسان حال۔  تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر فیصل گلزار کے چھٹی پر جانے کے بعد ڈی پی او کا چارج ایس پی انویسٹیگیشن فاورق انور کمیانہ کے پاس ہے مگرصاحب موصوف کی کارکردگی صرف باتوں کی حد تک ہی محدود ہے اور ان کے چارج سنبھالنے کے بعد ضلع بھر مویشی چوری،ڈکیٹی اور چوری کی وارداتوں میں ریکارڈ اضافے سے ان کی قابلیت اور فرض شناسی کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔۔ اج جرائم پیشہ افراد کے لئے ضلع بہاولنگر ایک سافٹ ٹارگٹ بن چکا ہے اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی کمزور گرفت کے باعث پولیس جرائم کے خاتمے کی بجائے ڈنگ ٹپاؤ پالیسی پر عمل پیرا ہے جس کی وجہ سے ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر متحرک ہو چکے ہیں اور پولیس کی روائی سستی کا خمیازہ بلآخر غریب عوام کو ڈاکؤں اور لٹریروں کے ہاتھوں لٹ کر بھگتنا پڑتا ہے۔۔ ضلع بھر کی عوام آئے روز ہونے والی وارداتوں سے سخت پریشانی کا شکار ہیں جبکہ موجودہ قائمقام ڈی پی او نے اپنے دروازے عوام کے لیے بند کر رکھے ہیں۔ صاحب بہادر تک رسائی کے لیے سیاسی اثر رسوخ ہونا چاہیے یا چٹی دلالوں سے رابطہ کرنا پڑتا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ق کے ضلعی سیکرٹری انفارمیشن راجہ کوکب افتخار جنجوعہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے افسران کو حکم دے رکھا ہے کہ عوام کے لیے اپنے دروازے کھلے رکھیں تاکہ سائلین بلا روک ٹوک اور بلا خوف و تردد اپنی شکایات سنا سکیں۔ مگر بہاولنگر پولیس کے افسران نے خود کو وائسرائے سمجھ رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کے اس رویے کی رپورٹ وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو دی جائے گی تاکہ حکومتی پالیسی کے برعکس کام کرنے والے افسران کی سرکوبی کی جا سکے