انجمن طلبہ اسلام لاکھوں طلبہ کے حقوق کی محافظ ہے۔ عبدالرحمن رضا شہید کی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔ رامیض حسن راجہ مرکزی صدر انجمن طلبہ اسلام پاکستان ۔

 انجمن طلبہ اسلام لاکھوں طلبہ کے حقوق کی محافظ ہے۔ عبدالرحمن رضا شہید کی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔ رامیض حسن راجہ مرکزی صدر انجمن طلبہ اسلام پاکستان 



بہاولنگر (بیورو رپورٹ) انجمن طلبہ اسلام لاکھوں طلبہ کے حقوق کی محافظ ہے۔ عبدالرحمن رضا شہید کی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔ رامیض حسن راجہ مرکزی صدر انجمن طلبہ اسلام پاکستان ۔ تفصیلات کے مطابق انجمن طلبہ اسلام کے شہید راہنما عبدالرحمن رضا شہید کے عرس کے موقع پر منعقدہ تقریب میں مرکزی صدر انجمن طلبہ اسلام رامیض حسن راجہ نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انجمن طلبہ اسلام لاکھوں طلبہ کے حقوق کی محافظ ہے۔ پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی غلامی کی نسبت کی وجہ سے انجمن طلبہ اسلام تعلیمی اداروں میں سبز انقلاب کی پرچم بردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ عبدالرحمن رضا شہید کی خدمات انجمن طلبہ اسلام کے لیے ناقابل فراموش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عبدالرحمن رضا شہید محبت رسول کا پیغام پھیلانے والوں کی صف اول میں شامل تھے۔

عرس کی تقریبات میں سابق طالب علم راہنما وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر حاجی آصف صادق بھٹی ، مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری طارق مجید، سابق طالب علم راہنما، پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے انفارمیشن سیکرٹری سہیل خان ، شہید عبدالرحمن رضا کے چھوٹے بھائی اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سردار ارشد منظور، صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کاشف خان خاکوانی ، سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ذوالفقار احمد باجوہ، معروف قانون دان سردار اسلم رضا ایڈووکیٹ سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات اور انجمن طلبہ اسلام کے کارکنان و سابقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

نقابت کے فرائض عبدالرحمن رضا شہید کے بھائی فاضل بھیرہ شریف حضرت علامہ فضل الرحمان صاحب نے ادا کیے