ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر نوجوان جانبحق

 بستی احمد نگر میں چار نامعلوم ڈاکوؤں کی گھر میں گھس کر ڈکیتی کی کوشش۔ مزاحمت پر نوجوان جانبحق۔

بہاولنگر ( سیف الرحمن سے)  بستی احمد نگر میں چار نامعلوم ڈاکوؤں کی گھر میں گھس کر ڈکیتی کی کوشش۔ مزاحمت پر نوجوان جانبحق۔تفصیلات کے مطابق بستی احمد نگر میں چار مسلح ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کر ڈکیتی کی کوشش کی۔ مزاحمت پر ڈاکوؤں کی سیدھی فائرنگ سے نوجوان موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔جاں بحق ہونے والے محمد اکرم نامی نوجوان کی لاش ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔ پولیس نے کاروائی کا آغاز کر دیا ملزمان کی تلاش جاری ہے۔