ریسکیو ایمبولینس میں کامیاب نارمل ڈیلیوری۔ لواحقین کی جانب سے خراج تحسین

 ریسکیو ایمبولینس میں کامیاب نارمل ڈیلیوری۔ ریسکیو اہلکار نے مریضہ کی طبیعیت خراب ہونے پر ایمبولینس میں ہی نارمل ڈیلیوری کا فیصلہ کر لیا۔ لواحقین کی جانب سے خراج تحسین

بہاول نگر ( سیف الرحمن سے) ریسکیو ایمبولینس میں کامیاب نارمل ڈیلیوری۔ ریسکیو اہلکار نے مریضہ کی طبیعیت خراب ہونے پر ایمبولینس میں ہی نارمل ڈیلیوری کا فیصلہ کر لیا۔ لواحقین کی جانب سے خراج تحسین۔ تفصیلات کے مطابق 

 ریسکیو کمانڈ اینڈ کنٹرول میں چک نمبر

 27/3R 

ڈاہرانوالہ سے کال موصول ہوئ کہ گائنی کی مریضہ کو تحصیل ہیڈ کوارٹر چشتیاں منتقل کرنا ہے۔ریسکیوکنٹرول نے نزدیکی ایمبولینس کو موو کروا دیا۔ریسکیو1122 کے اہلکار ایمبولینس میں مریضہ کو لے کر ٹی ایچ کیو چشتیاں جا رہے تھے کہ راستے میں مریضہ کی طبیعیت زیادہ خراب ہوگئی۔ریسکیو اہلکار نے ایمبولینس کے اندر ہی نارمل ڈیلیوری کا فیصلہ کرلیا۔ مریضہ کی ساتھی خاتون کی مدد سے ایمبولینس کے اندر ہی نارمل ڈیلیوری کروا دی۔مریضہ اور بچے کو فرسٹ ایڈ دیتے ہوئے ٹی ایچ کیو ہسپتال چشیاں منتقل کر دیا۔ اس شاندار کارکردگی پر لواحقین نےریسکیو 1122 ٹیم کا بے حد شکریہ ادا کیا۔