محکمہ نہر کے عملے کی ملی بھگت۔ دن دیہاڑے نہری پانی کی چوری جاری

 محکمہ نہر کے عملے کی ملی بھگت۔ دن دیہاڑے نہری پانی کی چوری جاری۔  سراج واہ نہر سے پانی اٹھانے والے پنکھوں کی مدد سے پانی چوری کیا جا رہا ہے

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) محکمہ نہر کے عملے کی ملی بھگت۔ دن دیہاڑے نہری پانی کی چوری جاری۔  سراج واہ نہر سے پانی اٹھانے والے پنکھوں کی مدد سے پانی چوری کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بہاولنگر کی نہروں میں پانی چوری دھڑلے سے جاری ہے۔ محکمہ انہار کے عملے کی ملی بھگت سے سراج واہ نہر میں بڑے پنکھوں کے ذریعے دن رات پانی چوری کیا جا رہا ہے۔ 

نہروں سے پانی کی چوری کی وجہ سے نہروں کی ٹیل پر پانی کی قلت کی وجہ سے گندم کی فصل متاثر ہو رہی ہے۔ پانی چوری کی وجہ سے جانوروں کے پینے تک کے لیے پانی دستیاب نہیں ہے اور آبی حیات بھی خطرے میں ہے۔ محکمہ نہر کے افسران فیلڈ سٹاف کی رپورٹ پر بھتہ دئیے بغیر پانی چوری کرنے والے کاشتکاروں کے خلاف کاروائی کی تحریر دیکر پیسہ ہضم کرنے میں مصروف ہیں۔

 ایکسیئن محکمہ انہار مسٹر طلحہ سے موقف جاننے کے لیے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ میں نے ایس ڈی او ملک سب ڈویژن اور ایس بی ای سراج واہ کو قانون کے مطابق کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے۔