ڈی پی او بہاولنگر محمد عیسیٰ خان کا رشوت خور محرر کے خلاف سخت ایکشن ۔ رشوت خور محرر تھانہ فقیر والی کو نوکری سے فارغ کر دیا۔ پولیس ڈیپارٹمنٹ میں رشوت خوروں کے لیے کوئی جگہ نہیں۔ ڈی پی او

 ڈی پی او بہاولنگر محمد عیسیٰ خان کا رشوت خور محرر کے خلاف سخت ایکشن ۔ رشوت خور محرر تھانہ فقیر والی کو نوکری سے فارغ کر دیا۔  شہری سے رشوت وصول کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے پر ڈی پی او نے انکوائری کا نوٹس۔ پولیس ڈیپارٹمنٹ میں رشوت خوروں کے لیے کوئی جگہ نہیں۔ ڈی پی او

ڈی پی او بہاولنگر محمد عیسیٰ خان کا رشوت خور محرر کے خلاف سخت ایکشن ۔ رشوت خور محرر تھانہ فقیر والی کو نوکری سے فارغ کر دیا۔ شہری سے رشوت وصول کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے پر ڈی پی او نے انکوائری کا نوٹس۔ پولیس ڈیپارٹمنٹ میں رشوت خوروں کے لیے کوئی جگہ نہیں۔ ڈی پی او۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ فقیروالی کے محرر کی رشوت لینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد عیسی خان نے نوٹس لیتے ہوئے محرر کو نوکری سے بر خاست کر دیا۔ ڈی پی او بہاولنگر نے نوٹس لیتے ہوئے محرر کو چارج شیٹ کیااورایس پی انوسٹی گیشن فاروق احمد انور کو انکوائری افسر مقرر کیا۔ ایس پی انوسٹی گیشن کی انکوائری میں محرر پر رشوت لینا ثابت ہونے پر ڈی پی او نے محرر کو نوکری سے برخاست کردیا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کا کہنا ہے کہ محکمہ میں کر پشن پر زیرو ٹالرنس پالیس اپنا رکھی یے۔ پولیس ڈیپارٹمنٹ میں ایسی کالی بھیڑوں کی ہر گز جگہ نہیں ہے۔ محکمہ پولیس کڑے احتساب کا نظام رکھتاہے۔ 

معروف قانون دان ، سیاسی و سماجی شخصیت آفتاب احمد خان جوئیہ ایڈووکیٹ نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر کے اس دبنگ ایکشن کے بارے میں "دی نیوز اردو" سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر محمد عیسیٰ خان کے آنے سے تھانہ جات میں بہتری آنا شروع ہو گئی ہے۔ ڈی پی او بہاولنگر کے اقدامات سول سوسائٹی کے لیے حوصلہ افزا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قبضہ مافیا کے خلاف ڈی پی او بہاولنگر کی سخت پالیسی کی بدولت قبضہ مافیا اور جرائم پیشہ افراد پریشانی کا شکار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سول سوسائٹی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد عیسیٰ خان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔