نیا سال ، نیا ڈی پی او مگر اے ایس آئی جاوید لبانہ کے کرتوت وہی پرانے۔ رشوت وصول کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے پر معطل

 نیا سال ، نیا ڈی پی او مگر اے ایس آئی جاوید لبانہ کے کرتوت وہی پرانے۔ رشوت وصول کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے پر ڈی پی او  نے جاوید لبانہ کو معطل کر کے چارج شیٹ کر دیا۔ محکمہ میں ایسی کالی بھیڑوں کی ہر گز جگہ نہیں۔ ڈی پی او محمد عیسی خان

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) نیا سال ، نیا ڈی پی او مگر اے ایس آئی جاوید لبانہ کے کرتوت وہی پرانے۔ رشوت وصول کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے پر ڈی پی او نے جاوید لبانہ کو معطل کر کے چارج شیٹ کر دیا۔ محکمہ میں ایسی کالی بھیڑوں کی ہر گز جگہ نہیں۔ ڈی پی او محمد عیسی خان۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ میکلوڈ گنج کے اے ایس آئی جاوید لبانہ اور انکے ساتھی رضا کار کی سائلین سے رشوت وصول کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر محمد عیسیٰ خان نے فوری ایکشن لیتے ہوئے اے ایس آئی جاوید لبانہ کو معطل کر کے چارج شیٹ کر دیا ہے اور ایس پی انویسٹیگیشن فاروق انور کمیانہ کو انکوائری آفیسر مقرر کر دیا ہے۔ پولیس ترجمان کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیہ کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر محمد عیسیٰ خان نے کہا ہے کہ محکمہ میں کر پشن پر زیرو ٹالرنس پالیس اپنا رکھی یے۔ محکمہ میں ایسی کالی بھیڑوں کی ہر گز جگہ نہیں۔ محکمہ پولیس کڑے احتساب کا نظام رکھتاہے ۔ڈی پی او بہاولنگر کا مزید کہنا ہے کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

معروف سیاسی و سماجی شخصیت آفتاب احمد خان جوئیہ ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر کے سخت فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ رشوت وصول کرنے والے اہلکار پولیس فورس کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں۔ اے ایس آئی جاوید لبانہ ایک عادی رشوت خور ہے اور پہلے بھی اس کے خلاف متعدد بار شکایات آئی ہیں مگر جاوید لبانہ اپنے اثرورسوخ کی وجہ سے بچ جاتا ہے۔ انہوں نے ڈی پی او بہاولنگر سے مطالبہ کیا کہ ایسے کرپٹ اہلکاروں کو سخت سزا دیکر دوسروں کے لیے مثال بنا دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرپشن اور جرائم کے خلاف جنگ میں سول سوسائٹی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر محمد عیسیٰ خان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔