سینکڑوں کاشتکاروں کا محکمہ انہار اور دیگر متعلقہ تحصیل انتظامیہ کے خلاف پانی چوری پر احتجاج۔ کاشتکاروں کا کہنا تھا کہ ہماری گندم کی فصل پانی کی کمی کے باعث تباہ ہوگئی ہے جانور بھوکے پیاسے مرنے لگے گھروں پر فاقوں کی نوبت آ گئی کاشتکاروں کا کمشنر بہاولپور اور چیف سیکرٹری پنجاب سے اصلاح واحوال کا مطالبہ
ہارون آباد (تحصیل رپورٹر ) ہارون آباد تحصیل کے درجنوں چکوک کے سینکڑوں کاشتکاروں کا محکمہ انہار اور دیگر متعلقہ تحصیل انتظامیہ کے خلاف پانی چوری پر احتجاج۔ کاشتکاروں کا کہنا تھا کہ ہماری گندم کی فصل پانی کی کمی کے باعث تباہ ہوگئی ہے جانور بھوکے پیاسے مرنے لگے گھروں پر فاقوں کی نوبت آ گئی کاشتکاروں کا کمشنر بہاولپور اور چیف سیکرٹری پنجاب سے اصلاح واحوال کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق ہارون آباد تحصیل کی نہروں کے ٹیلوں پر واقع درجنوں چکوک کے سینکڑوں کاشتکار نہری پانی چوری کے خلاف محکمہ انہار کے عملہ ہارون آباد کے خلاف سر اپا احتجاج بن گئے نہر ون آر میں پانی چوری کے متعلق لائحہ عمل اپناتے ہوئے کاشتکاروں کا کہنا تھا کہ نہر ون آر کے ٹیلوں کےچکوک کے سارے زمیندار پریشان ھیں5ون آر سے پیچھے سارے موگے ٹوٹے ہوئے ھیں اور پائپ لگا کر پانی چوری بھی کیا جا رہا ہے کئی بار ٹیلوں کے زمیندار محکمہ نہر کے افسران اور اسسٹنٹ کمشنر فضل الرحمن کے پاس فریاد لیکر گے لیکن کسی افسر نے زمینداروں کی نا سنی۔کاشتکاروں ملک ناصر محمود اعوان ، ملک یعقوب اعوان عبدالرؤف اعوان ملک حاکم اعوان منظور اعوان ظہور خان ۔ملک اسد اعوان۔نور محمد نمبردار۔ملک اقبال نمبر دار۔چوہدری لیاقت علی۔محمد صفدر جٹ۔ چوہدری امین عبدالمجید کاٹھیا. عمران خان۔سفیرخان۔عبدلالمجیداعوان عبدالغفور خان اللہ بخش نمبردار۔غلام رسول بھدرو۔اکبر علی۔اعجاز اراہیں چوہدری زاہد۔محمد بوٹا۔ ماسٹر خادم۔اختر علی محمد عابد ودیگر نے احتجاج کرتے ہوئے الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ ہم محکمہ نہر کے اعلیٰ افسران سمیت کمشنر بہاولپور ڈویزن ، چیف سیکرٹری پنجاب اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل کرتے ہیں کے خدارا ہمارے حال پہ ترس کرو اور ہمارے ساتھ ہونے والی فرعونیت بند کروا کر ہمارا حق ہمیں دلوایا جائے۔بصورت دیگر ہم اپنے مال مویشیوں اور بچوں ساتھ وزیر اعلیٰ آفس کے سامنے دھرنا دیں گئے۔