ایس ایچ او قبضہ مافیا کا سرپرست بن گیا۔ غریب دیہاتی کی قیمتی زمین ہتھیانے کے لیے زمین کا پانی اور راستہ تک بند کر دیا

 بدنام زمانہ ایس ایچ او قبضہ مافیا کا سرپرست بن گیا۔ غریب دیہاتی کی قیمتی زمین ہتھیانے کے لیے زمین کا پانی اور راستہ تک بند کر دیا۔ متاثرہ شہری انصاف کے حصول کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) بدنام زمانہ ایس ایچ او قبضہ مافیا کا سرپرست بن گیا۔ غریب دیہاتی کی قیمتی زمین ہتھیانے کے لیے زمین کا پانی اور راستہ تک بند کر دیا۔ متاثرہ شہری انصاف کے حصول کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر بہاولنگر کے ایس ایچ او مطلوب کمبوہ قبضہ مافیا کے سرپرست بن گئے۔ موضع لکھمیر ڈھڈی میں فتح کوٹ روڈ پر واقع غریب دیہاتی کے ایک ایکڑ رقبہ ہتھیانے کے لیے قبضہ مافیا نے پولیس کی مدد سے پانی بند کر رکھا ہے اور راستہ بند کرنے کے لیے تعمیر جاری ہے۔ متاثرہ امین نامی شخص نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قبضہ مافیا نے میری زمین کا پانی بند کیا تو میں نے تھانہ صدر بہاولنگر میں درخواست گزاری۔ سابقہ ایس ایچ او نے قبضہ مافیا کے ساتھ ساز باز کر کے میری درخواست پر کوئی کاروائی نا کی بلکہ میری زمین کے ساتھ موجود 4 کینال سرکاری زمین پر قبضہ کر کے کیٹل فارم بنا لیا۔ جبکہ موجودہ ایس ایچ او مطلوب کمبوہ قبضہ مافیا کے خلاف کاروائی کرنے کی بجائے مجھے ڈرا دھمکا کر میرا راستہ بند کروا رہا ہے۔ متاثرہ شخص نے مزید کہا کہ انصاف نہ ملنے کی صورت میں وہ اپنے بیوی بچوں سمیت اجتماعی خود سوزی کرنے پر مجبور ہو گا۔

 ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ غریب آدمی کی زمین پر قبضہ کروانے کے عوض بھاری رقم وصول کی گئی ہے جبکہ ایس ایچ او اور اسکے مہمانوں کا کھانا بھی شہر کے معروف ریستوران سے اسی قبضہ کے ہدیہ کے طور پر آتا ہے۔ 

یاد رہے کہ ایس ایچ او تھانہ صدر بہاولنگر مطلوب کمبوہ کو تھانہ سٹی بی ڈویژن تعیناتی کے دوران آئی جی پنجاب نے منشیات فروشوں کی معاونت کرتے ہوئے اغواء برائے تاوان کے الزام میں ملازمت سے برخاست کر دیا تھا اور مطلوب کمبوہ پر ساتھیوں سمیت اغواء برائے تاوان کا مقدمہ بھی درج ہوا۔ جبکہ موصوف مطلوب کمبوہ تھانہ منڈی مدرسہ تعیناتی کے دوران جعلی پولیس مقابلے کے دوران شادی شدہ خاتون کو دن دیہاڑے گولیاں مار کرنے کے الزام میں معطل ہوا اور ریجنل پولیس آفیسر کے حکم پر ایس ایچ او مطلوب کمبوہ سمیت تھانہ منڈی مدرسہ کے ملازمین کے خلاف ایف آئی آر درج ہوئی۔

سابقہ آئی جی پنجاب نے مجرمانہ ریکارڈ رکھنے والے پولیس افسران کو تھانے میں تعینات نا کرنے کا حکم دیا تھا مگر مطلوب کمبوہ اپنے اثر و رسوخ کی وجہ سے تعیناتی کروانے میں کامیاب ہو جاتا ہے۔

مؤقف جاننے کے لیے دی پی او بہاولنگر محمد عیسیٰ خان, ڈی ایس پی صدر سرکل اور ایس ایچ او تھانہ صدر مطلوب کمبوہ سے رابطہ کیا گیا نگر انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔