خونی حادثہ 6 جانیں نگل گیا۔ حادثہ تیز رفتار کار کے درخت سے ٹکرانے سے پیش آیا۔ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں اور ڈیڈ باڈیز کو ہسپتال منتقل کر دیا
بہاولنگر (سیف الرحمن سے) خونی حادثہ 6 جانیں نگل گیا۔ حادثہ تیز رفتار کار کے درخت سے ٹکرانے سے پیش آیا۔ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں اور ڈیڈ باڈیز کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق چشتیاں کے چک نمبر 28 گجیانی کے قریب تیز رفتار کار درخت سے ٹکرا گئی۔ حادثہ میں 6 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جن میں چار خواتین اور دو بچے شامل ہیں۔ حادثہ میں ایک خاتون شدید زخمی ہوئی جس کی حالت تشویشناک ہے۔ریسکیو ٹیموں نے امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے۔