دی نیوز اردو ڈاٹ کام کی خبر پر ایکشن۔ ٹھگ پارٹی کے ڈپٹی کمشنر آفس میں کمرے سے نیم پلیٹس اتار لی گئیں

 دی نیوز اردو ڈاٹ کام کی خبر پر ایکشن۔ ٹھگ پارٹی کے ڈپٹی کمشنر آفس میں کمرے سے نیم پلیٹس اتار لی گئیں۔ دروازے پر واش روم لکھ کر چسپاں کر دیا گیا

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) دی نیوز اردو ڈاٹ کام کی خبر پر ایکشن۔ ٹھگ پارٹی کے ڈپٹی کمشنر آفس میں کمرے سے نیم پلیٹس اتار لی گئیں۔ دروازے پر واش روم لکھ کر چسپاں کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق "دی نیوز اردو ڈاٹ کام" پر ٹھگ پارٹی کی کاروائیوں کے حوالے سے خبر پبلش ہونے کے بعد ڈپٹی کمشنر آفس بہاولنگر میں ٹھگ پارٹی کے دفتر کے باہر لگائی گئی نیم پلیٹس اتار لی گئیں اور کمرے کے دروازے پر واش روم لکھ کر چسپاں کر دیا گیا ہے۔ اعزازی ٹھگ پارٹی نے ضلع کونسل ، تحصیل کونسل ، میونسپل کمیٹیوں اور یونین کونسل کے چیئرمین ، کو چیئرمین ، وائس چیئرمین اور نئے نئے عہدوں کے نوٹیفکیشن بیچنے کا کاروبار عروج پر تھا۔ گزشتہ روز ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم "دی نیوز اردو ڈاٹ کام" پر اس حوالے سے سٹوری پبلش ہونے کے بعد آج نیم پلیٹس اتارنے کی حد تک ایکشن ہوا ہے جبکہ نوٹیفکیشن بیچے جانے والی واردات کی تحقیقات کیلئے عوامی و سماجی حلقے متعلقہ اداروں کی طرف دیکھ رہے ہیں