ڈی پی او محمد عیسیٰ خان کے آنے کے بعد منچن آباد کے کرپٹ پولیس اہلکاروں کے ستارے گردش میں۔ اے ایس آئی جاوید لبانہ کی ویڈیو کے بعد سب انسپکٹر محمد علی کی منشیات فروش خاتون سے رشوت مانگنے کی آڈیو وائرل۔
بہاولنگر (سیف الرحمن سے) ڈی پی او محمد عیسیٰ خان کے آنے کے بعد منچن آباد کے کرپٹ پولیس اہلکاروں کے ستارے گردش میں۔ اے ایس آئی جاوید لبانہ کی ویڈیو کے بعد سب انسپکٹر محمد علی کی منشیات فروش خاتون سے رشوت مانگنے کی آڈیو وائرل۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر محمد عیسیٰ خان کی تعیناتی کے بعد ضلع پولیس میں موجود کرپٹ اہلکاروں کی شامت آئی ہوئی ہے۔ ڈی پی او محمد عیسیٰ خان کی کرپشن کے خلاف سخت پالیسی کی وجہ سے کرپٹ اہلکاروں کی رشوت لینے کی ویڈیوز اور آڈیوز وائرل ہونے کا سلسلہ چل نکلا ہے۔ گزشتہ روز منچن آباد میں تعینات سب انسپکٹر محمد علی کی ایک خاتون منشیات فروش کے ساتھ مبینہ آڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں سب انسپکٹر محمد علی خاتون سے پیسوں کا مطالبہ کر رہا ہے۔ پنجاب پولیس کے "شیر دلیر" اہلکار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر کے سخت اقدامات کے باوجود رشوت وصول کرنے سے باز نہیں آ رہے۔