پٹرولنگ پوسٹ گجیانی کے اہلکاروں کی بہترین کارکردگی۔گمشدہ بچے کو اس کے والدین سے ملا۔ بچے کے والد کی طرف سے اظہار تشکر

 پٹرولنگ پوسٹ گجیانی کے اہلکاروں کی بہترین کارکردگی۔گمشدہ بچے کو اس کے والدین سے ملا۔ بچے کے والد کی طرف سے اظہار تشکر

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) پٹرولنگ پوسٹ گجیانی کے اہلکاروں کی بہترین کارکردگی۔گمشدہ بچے کو اس کے والدین سے ملا۔ بچے کے والد کی طرف سے اظہار تشکر۔ تفصیلات کے مطابق پٹرولنگ پوسٹ اڈہ گجیانی کے اہلکاروں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گمشدہ بچے کو والدین سے ملوا دیا۔ آج 9 جنوری کی شام 5 بجے پٹرولنگ پولیس گجیانی کے انچارج  سب انسپکٹر راؤ محمد عرفان، شفٹ انچارج  راؤ عاطر ذیشان،  محمد احمداور  ابرار حسین کو اڈا ڈھاباں سے ایک گمشدہ بچہ ملا جو کہ اپنے  گھر کے پتہ سے لاعلم تھا اپنے ورثاء کا نام و پتہ بھی ٹھیک طرح سے نہیں بتا پا رہا تھا۔ پٹرولنگ پوسٹ گجیانی ٹیم نے پیشہ ورانہ مہارت استعمال کرتے ہوئے گمشدہ بچے کے ورثاء کو تلاش کرلیا اور ورثاء کو پوسٹ پر بلا کر  بچے کو اس کے حقیقی والد اللہ دتہ ولد سید محمد سکنہ چک محمودہ جودھیکا تحصیل و ضلع بہاولنگر  کے حوالے کردیا۔ بچے کا والد اپنے گمشدہ بچے کے ملنے پر آبدیدہ ھو گیا۔اور دعائیہ کلمات سے پٹرولنگ ٹیم کا شکریہ ادا کرتا رہا۔