محکمانہ اجازت کے بغیر دبئی جانے والا سرکاری سکول کا نائب قاصد پاکستان پہنچ گیا۔ ڈیوٹی پر حاضر ہونے کے لیے اثرورسوخ کا استعمال۔ تنخواہوں کی ریکوری کھٹائی میں پڑ گئی
بہاولنگر ( سیف الرحمن سے) محکمانہ اجازت کے بغیر دبئی جانے والا سرکاری سکول کا نائب قاصد پاکستان پہنچ گیا۔ ڈیوٹی پر حاضر ہونے کے لیے اثرورسوخ کا استعمال۔ تنخواہوں کی ریکوری کھٹائی میں پڑ گئی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں معروف ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم " دی نیوز اردو" ڈاٹ کام پر ایجوکیشن اتھارٹی بہاولنگر کے نائب قاصد کے بلا اجازت بیرون ملک جانے اور اس دوران تنخواہیں وصول کرنے کی خبر کی پبلش ہوئی۔ خبر پبلش ہونے کے بعد محکمہ تعلیم نے ملازم مذکور کے خلاف انکوائری کا آغاز کر دیا۔ دو روز قبل نائب قاصد حافظ محمد مبشر نامی دبئی سے پاکستان پہنچ کر اپنے سکول ڈیوٹی پر حاضری کے لیے پہنچ گیا۔ ذرائع کے مطابق ہیڈ ماسٹر نے حاضر کرنے کی بجائے ملازم مذکور کو افسران بالا کے پاس بھیج دیا ہے کیونکہ اس کی غیر حاضری رپورٹ اسسٹنٹ کمشنر بہاولنگر نے کی تھی۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ محکمہ تعلیم اس ملازم کے خلاف کیا کاروائی کرتا ہے اور اس سے بیرون ملک قیام کے دوران وصول کی گئی تنخواہ کیسے ریکور کی جاتی ہے۔۔۔۔