اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سردار ارشد منظور کی انصاف لائرز ونگ کے وفد کے ہمراہ سابق وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات۔ قانونی و آئینی معاملات پر مشاورت۔ مجموعی ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال۔
لاہور ( ویب ڈیسک) اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سردار ارشد منظور کی انصاف لائرز ونگ کے وفد کے ہمراہ سابق وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات۔ قانونی و آئینی معاملات پر مشاورت۔ مجموعی ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال۔ تفصیلات کے مطابق فرزند بہاولنگر سردار ارشد منظور مسلہ اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے آج انصاف لائرز ونگ کے وفد کے ہمراہ سابق وزیر اعظم عمران خان سے انکی رہائش گاہ زمان پارک لاہور میں خصوصی ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں سابق وزیراعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے اہم قانونی و آئینی معاملات پر وکلاء سے مشاورت کی۔ ملاقات میں مجموعی ملکی ، سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے بعد اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سردار ارشد منظور ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اپنے چیئرمین عمران خان کی قیادت میں متحد ہے۔ موجودہ ملکی صورتحال میں بہتری کا واحد حل فوری الیکشن ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف آئندہ الیکشن میں کلین سویپ کرے گی۔