کرائم فائٹرز ٹیم پٹرولنگ گجیانی کا جرائم پیشہ افراد پر کاری وار۔ ہوائی فائرنگ ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان گرفتار ۔مقدمات درج

 کرائم فائٹرز ٹیم پٹرولنگ گجیانی کا جرائم پیشہ افراد پر کاری وار۔  ہوائی فائرنگ ناجائز اسلحہ  رکھنے والے ملزمان گرفتار ۔مقدمات درج

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) کرائم فائٹرز ٹیم پٹرولنگ گجیانی کا جرائم پیشہ افراد پر کاری وار۔  ہوائی فائرنگ ناجائز اسلحہ  رکھنے والے ملزمان گرفتار ۔مقدمات درج ۔  تفصیلات کے مطابق پٹرولنگ پوسٹ گجیانی کی کرائم فائٹر ٹیم نے شفٹ انچارج راؤ عاطر ذیشان کے ہمراہ ٹیم ابرار حسین، عمران،سلطان کے ایک ہی گشت  کے دوران ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے  ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا۔ تینوں ملزمان کے خلاف تھانہ صدر بہاولنگر میں مقدمات درج کروا کر پابند سلاسل کروایا گیا۔ معروف سیاسی و سماجی شخصیات عامر سہیل کلوکا اور خدمت کمیٹی اڈہ گجیانی کے فنانس سیکرٹری حاجی محمد افضال چوہان نے پٹرولنگ پوسٹ اڈہ گجیانی کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کو سراہا ہے۔