ماڈل ٹاؤن بہاولنگر میں واقع نجی ہسپتال مذبحہ خانہ بن گیا۔ ہسپتال انتظامیہ کی غفلت سے جانبحق خاتون کے ورثاء کا ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے احتجاج کا اعلان

 ماڈل ٹاؤن بہاولنگر میں واقع نجی ہسپتال مذبحہ خانہ بن گیا۔ ڈاکٹرز کی غیر موجودگی میں آپریشن تھیٹر کے سٹاف نے مریضوں کے آپریشن شروع کر دئیے۔ ہسپتال انتظامیہ کی غفلت سے جانبحق خاتون کے ورثاء سراپا احتجاج۔ ہسپتال انتظامیہ کو سی ای او ہیلتھ سمیت ضلعی افسران کی سرپرستی حاصل ہونے کا انکشاف۔ ورثاء کا ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے احتجاج کا اعلان

بہاولنگر ( سیف الرحمن سے) ماڈل ٹاؤن بہاولنگر میں واقع نجی ہسپتال مذبحہ خانہ بن گیا۔ ڈاکٹرز کی غیر موجودگی میں آپریشن تھیٹر کے سٹاف نے مریضوں کے آپریشن شروع کر دئیے۔ ہسپتال انتظامیہ کی غفلت سے جانبحق خاتون کے ورثاء سراپا احتجاج۔ ہسپتال انتظامیہ کو سی ای او ہیلتھ سمیت ضلعی افسران کی سرپرستی حاصل ہونے کا انکشاف۔ ورثاء کا ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے احتجاج کا اعلان ۔تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹاؤن بہاولنگر میں واقع نجی ہسپتال مذبحہ خانہ بن چکا ہے۔ ہسپتال میں علاج معالجہ کے لیے آنے والے مریضوں کے آپریشن آپریشن تھیٹر کا سٹاف کرتا ہے جبکہ آپریشن کے دوران ڈاکٹرز کی عدم موجودگی کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ نواحی گاؤں کی خاتون مریضہ کا آپریشن ڈاکٹرز کی غیر موجودگی میں آپریشن تھیٹر سٹاف نے کر دیا۔ آپریشن کے بعد زخم سے خون بہنا شروع ہو گیا جسکی وجہ سے خاتون مریضہ جان کی بازی ہار گئی۔ مریضہ کے ورثاء نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر اس معاملے کی انکوائری کروائی جائے اور ہسپتال انتظامیہ کے خلاف قتل کی ایف آئی آر درج کی جائے۔ جانبحق خاتون کے ورثاء نے عدالت سے رجوع کرنے سمیت تمام قانونی پلیٹ فارم استعمال کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکا پرامن احتجاج انصاف ملنے تک جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم بااثر ہسپتال انتظامیہ کے خلاف ڈپٹی کمشنر بہاولنگر کے آفس کے سامنے بھی احتجاج کریں گے اور اگر انصاف نا ملا تو وزیر اعلیٰ پنجاب کے دفتر کے سامنے جا کر احتجاج کریں گے۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ہسپتال کے مالک بڑے بااثر ہیں اور ہیلتھ اتھارٹی بہاولنگر کی موجودہ سی ای او کے ساتھ اچھے تعلقات کے دعوے دار ہیں۔ ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ہسپتال کے مالک کی ڈاکٹر اہلیہ گزشتہ دنوں ڈاکٹرز کی بھرتی کے لیے ہونے والے انٹرویوز کے وقت پینل میں نام نا ہونے کے باوجود انٹرویو پینل کے ساتھ موجود تھیں۔ ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ نجی ہسپتال کے مالک اور انکی اہلیہ ڈاکٹرز کی بھرتی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ نجی ہسپتال کے مالک ڈاکٹر کے اثرورسوخ کی وجہ سے ہیلتھ اتھارٹی بہاولنگر میں انکا رعب و دبدبہ قائم ہو چکا ہے۔

ماڈل ٹاؤن بہاولنگر میں واقع نجی ہسپتال کی انتظامیہ کے علاوہ یہاں کا سٹاف بھی فرعون بن چکا ہے اس ہسپتال کے ایک اور متاثرہ شخص ساجد ندیم نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کچھ عرصہ قبل میری اہلیہ کا بھی آپریشن اسی ہسپتال میں ہوا ہے۔ ہسپتال کے سٹاف نے بلڈ رپورٹ میں جان بوجھ کر ردوبدل کر دیا۔ کراس چیک کرنے کے بعد میں نے ہسپتال کے مالک سے شکایت کی تو انہوں نے کہا کہ آپ نے سٹاف کے ساتھ کسی بات پر تکرار کی تھی اس لیے سٹاف نے آپ کو تنگ کرنے کے لیے رپورٹ میں تبدیلی کی تھی۔