نئے تعینات ہونے والے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر علی رضا نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

 نئے تعینات ہونے والے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر علی رضا نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔عبدالرزاق شہید پولیس لائن پہنچنے پر پولیس کے چاک وچوبند دستے کی سلامی، یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی، ڈی پی او آفس میں ہیڈ آف  برانچز کے ساتھ میٹنگ کی اور مناسب ہدایات جاری کیں۔

بہاولنگر(سیف الرحمن سے) نئے تعینات ہونے والے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر علی رضا نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔عبدالرزاق شہید پولیس لائن پہنچنے پر پولیس کے چاک وچوبند دستے کی سلامی، یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی، ڈی پی او آفس میں ہیڈ آف  برانچز کے ساتھ میٹنگ کی اور مناسب ہدایات جاری کیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسربہاولنگر علی رضا نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ عبدالرزاق شہید پولیس لائن  پہنچنے پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی۔ ڈی پی او نے عبدالرزاق شہید پولیس لائن میں یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہدائے پولیس کے بلند درجات کے لیے دعا کی۔ ڈی پی او نے آفس میں کھلی کچہری میں آئے سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کیے ۔ ڈی پی او نے ایس پی انویسٹی گیشن فاروق احمد انور کے ہمراہ  ڈی پی او آفس کے ہیڈ آف برانچز کے ساتھ میٹنگ کی اور دفتری سٹاف کو ضروری ہدایات جاری کیں۔انہوں نے کہا کہ دفاتر میں آنے والے سائلین کے ساتھ اچھا برتاؤ کیا جائے ،تمام انچارج برانچز کو ہدایت کی کہ ریکارڈ کی تکمیل کویقینی بنائیں ، ریکارڈ کی تکمیل میں تاخیر ہرگز برداشت نہ کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ پبلک سروس ڈلیوری کے حوالے سے کامیابی شہریوں کیساتھ شائستہ رویے ،فرائض منصبی کی بہترین ادائیگی اور فوری رسپانس سے مشروط ہے ۔ لہذا عوام کیساتھ رشتہ ابلاغ کو مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔