سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کا دورہ بدنظمی اور ہلڑبازی کا شکار۔ نجی ہسپتال میں جانبحق خاتون کے لواحقین کا سیکرٹری کی آمد پر شدید احتجاج۔ سیکرٹری ہیلتھ کا ہسپتال میں مس منیجمنٹ کا اعتراف

 سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کا ڈی ایچ کیو ہسپتال بہاولنگر کا سرکاری دورہ  بدنظمی اور ہلڑبازی کا شکار۔ نجی ہسپتال میں جانبحق خاتون کے لواحقین کا سیکرٹری کی آمد پر شدید احتجاج۔ ڈاکٹر جواد اور ڈاکٹر زاہدہ شاہین کے خلاف نعرے بازی۔ سیکرٹری ہیلتھ کا ہسپتال میں مس منیجمنٹ کا اعتراف

بہاولنگر ( سیف الرحمن سے) سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کا ڈی ایچ کیو ہسپتال بہاولنگر کا سرکاری دورہ بدنظمی اور ہلڑبازی کا شکار۔ نجی ہسپتال میں جانبحق خاتون کے لواحقین کا سیکرٹری کی آمد پر شدید احتجاج۔ ڈاکٹر جواد اور ڈاکٹر زاہدہ شاہین کے خلاف نعرے بازی۔ سیکرٹری ہیلتھ کا ہسپتال میں مس منیجمنٹ کا اعتراف۔ تفصیلات کے مطابق سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر پنجاب مسٹر علی جان ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بہاولنگر کے مختصر دورے پر بہاولنگر پہنچے تو انکا استقبال ہسپتال کے گیٹ پر احتجاجی مظاہرین نے کیا۔ نجی ہسپتال میں انتظامیہ کی غفلت پر خاتون مریضہ کے جانبحق ہونے پر بااثر ڈاکٹر کے خلاف کاروائی نا ہونے پر مظاہرین نے ڈاکٹر جواد اور ڈاکٹر زاہدہ شاہین کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ احتجاجی مظاہرین نعرے بازی کرتے ہوئے ہسپتال کے ایڈمن بلاک تک سیکرٹری ہیلتھ کے پیچھے آئے۔ سیکرٹری ہیلتھ نے آتے ہی وارڈز کا دورہ شروع کیا تو ہسپتال انتظامیہ کی طے شدہ منصوبہ بندی کے مطابق سخت بدنظمی اور دھکم پیل شروع ہو گئی۔ سیکرٹری ہیلتھ پنجاب بھی اس دھکم پیل سے محفوظ نا رہے۔ اس بدانتظامی اور کرایہ پر بلائے گئے غیر متعلقہ افراد کی وجہ سے سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کسی بھی وارڈ میں مریضوں یا انکے لواحقین سے بات چیت نا کرسکے اور نا ہی سیکرٹری ہیلتھ کو ڈائیلسز یونٹ کی طرف جانے دیا گیا۔ کیونکہ ڈائیلسز یونٹ مسائل کا گڑھ ہے اور مریضوں کے لواحقین سیکرٹری ہیلتھ کے منتظر تھے کہ اپنی فریاد سنائیں گے۔ سیکرٹری ہیلتھ مسٹر علی جان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں نیا فرنیچر دے رہے ہیں اور تمام ضروری مشینری بھی دینے کا منصوبہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایم ایس کا معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے۔ عدالت سے جو بھی فیصلہ آئے گا وہ تسلیم کریں گے۔ سیکرٹری ہیلتھ پنجاب نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بہاولنگر میں مس منیجمنٹ کا اعتراف بھی کیا۔