پٹرولنگ پوسٹ گجیانی ان ایکشن۔ منشیات سپلائر گرفتار کر کے چرس برآمد کر لی۔ مقدمہ درج۔
بہاولنگر (سیف الرحمن سے) پٹرولنگ پوسٹ گجیانی ان ایکشن۔ منشیات سپلائر گرفتار کر کے چرس برآمد کر لی۔ مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق پٹرولنگ پوسٹ گجیانی کے اہلکاروں نے دوران گشت ایک کار کو روک کر چیک کیا۔ چیکنگ کے دوران کار سوار مبشر پرویز ولد پرویز احمد سکنہ نیو سٹی بہاول نگر سے 511 گرام چرس برآمد کر لی۔ مبینہ سپلائر عرصہ دراز سے منشیات سپلائی کا کام چلاتا آرہا تھا۔ ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ نمبر 84/23 بجرم CNSA 9-1(3) درج کروا کر تھانہ سٹی بی ڈویثرن بہاولنگر میں پابند سلاسل کروا دیا گیا۔
پٹرولنگ پوسٹ گجیانی کی ٹیم شفٹ انچارچ راؤ عاطر ذیشان ھمراہ ٹیم محمد افضل،محمد حسن ،محمد سلطان نے یہ کاروائی مکمل کی۔ عوامی و سماجی حلقوں کی جانب سے پٹرولنگ پوسٹ گجیانی کی کرائم فائٹر ٹیم کی کارکردگی کو سراہا جا رہا ہے۔