خبر چلانے اور بچی کے قاتلوں کو سزا دلوانے کے لیے صحافی نے خاتون سے پیسے لیے، کام نا ہونے پر خاتون نے صحافی کو گولی مار کر قتل کر دیا۔

 خاتون کے ہاتھوں صحافی قتل۔ خبر چلانے اور بچی کے قاتلوں کو سزا دلوانے کے لیے صحافی نے خاتون سے پیسے لیے تھے۔ خاتون نے صحافی کو قتل کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مار لی

لاہور ( ویب ڈیسک) ‏خاتون کے ہاتھوں صحافی قتل۔ خبر چلانے اور بچی کے قاتلوں کو سزا دلوانے کے لیے صحافی نے خاتون سے پیسے لیے تھے۔ خاتون نے صحافی کو قتل کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مار لی۔  تفصیلات کے مطابق چنیوٹ میں خبر چلانے کے لیے پیسے لینے پر خاتون نے ٹی وی چینل کے رپورٹر کو گولی ماردی۔خاتون نے رپورٹر راجہ نواز ماہی کو دکان میں گھس کر فائرنگ کرکے قتل کیا اور خود کو بھی گولی مار لی۔ خاتون کا کہنا ہے کہ نواز نے ایک سال پہلے،‏اس کی ڈھائی سالہ بچی کے قتل کی خبریں چلانے اور ملزموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے رقم اور طلائی زیورات وصول کیے جو تقریبا 9 لاکھ روپے بنتے ہیں۔ مقتول صحافی نے پولیس کو دینے کے لیے پیسے لیے مگر انصاف نا مل سکا۔ مقتول رقم واپس نہیں کر رہا تھا جس پر ڈی پی او چنیوٹ کو درخواست بھی دی مگر رقم واپس نہ مل سکی۔ تنگ آ کر یہ انتہائی قدم اٹھایا۔