رشتہ کے تنازع پر دو گروپوں میں تصادم، 14 سالہ لڑکا جانبحق، 3 افراد زخمی

 رشتہ کے تنازع پر دو گروپوں میں تصادم، 14 سالہ لڑکا جانبحق، 3 افراد زخمی۔

بہاولنگر( بیورو رپورٹ) رشتہ کے تنازع پر دو گروپوں میں تصادم، 14 سالہ لڑکا جانبحق، 3 افراد زخمی۔ تفصیلات کے مطابق چک لالہ امر سنکھ میں رشتہ کے تنازع پر دو گروپوں میں تصادم ہوا ہے۔ تصادم میں چھریاں اور خنجر چل گئے 14 سالہ نوجوان جاں بحق 3 افراد زخمی ہو گئے۔ لاش پوسٹ مارٹم اور زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جاں بحق نوجوان کی شناخت علی اکبر کے نام ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں علی حیدر، پرویز اور محمد امیر شامل ہیں۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی کا آغاز کر دیا۔ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔